’ریاست کو عمران خان سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہوگا‘

’ریاست کو عمران خان سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہوگا‘

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے خلاف دھمکی آمیز لب و لہجہ اختیار کرلیا۔

مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ریاست کو عمران خان سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہوگا، جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کررہا ہے۔‘

مریم نواز نے لکھا کہ ’یہ اپنی کرسی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اداروں پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا سبق جلد انتخابات کے لیے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔‘

جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا،جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انھیں پاؤں تلے روندا،اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022

مریم نواز نے لکھا کہ ’عمران خان کان کھول کے سن لو تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنی حکومت نہ سنبھال سکے، اپنی پارٹی نہ سنبھال سکے، تمہارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا۔‘

اداروں پر حملےاور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دباو بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھار کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاءاللّہ!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022

مزید پڑھیں: ”عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں“

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا محور نواز شریف ہیں، عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی، عمران خان نے کبھی عوام کی بہتری کا نہیں سوچا، عمرا ن خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا آپ کی قسمت ہے، پرفارم کیا ہوتا تو آپ کرسی پر ہوتے، عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، اسلام پر لیکچر دینا آپ کو زیب نہیں دیتا، قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔