ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ 1

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ‏بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے کوشش ہو ‏گی حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

‏ انہوں نے بتایا کہ حیدرعلی فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان کی بولنگ لائن اچھی ہے اور ڈیو فیکٹر کی ‏وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا کوشش ہوگی بھارت کو کم ٹوٹل پر روک سکیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا ہوتا ہے ہماری ٹیم متوازن ہے۔

قومی ٹیم: ‏

بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، شعیب ملک، محمدحفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، حسن علی، ‏حارث رؤف

بھارتی ٹیم

ویرات کوہلی، لوکیش راہول، روہت شرما، سوریاکمار، ریشبھ پنتھ، ہاردیک پانڈیا، جڈیجہ، بمراہ محمد شامی، ‏بھوونیشورکمار، ورون چکرورتی ‏

پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ کل والی پچ پر کھیلا جارہا ہے۔ اس پچ پر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم55رنز ‏پر آؤٹ ہوئی تھی۔

میچ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیند رک کر آتی ہے اور اس میں ٹرن بھی موجود ہے جو کہ اسپنرز کے ‏لیے سازگار ہے۔

سابق کپتان یونس خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ کے حوالے سے کوئی بریُ ‏بات نہیں کیونکہ کل کا میچ ہوا ہی کتنا ہے؟ ویسٹ انڈیز نے تو کھیلا ہی نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں سرپراز نہیں ہونا چاہیے، وکٹ کو زیادہ ڈسکس نہیں کرنا چاہیے ٹیم کو ڈٹ کر مقابلہ ‏کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں