سیمی فائنل: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ 1

سیمی فائنل: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان ‏ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گرین شرٹس نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور ٹیم انہی کھلاڑیوں ‏پر مشتمل ہے جو ایونٹ کے آغاز سے ترتیب دی گئی تھی۔

کپتان نے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی تسلسل کو سیمی ‏فائنل میں بھی برقرار رکھا ہے۔

اہم میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے بھی کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈوارنر،ایرون فنچ،مچل مارش، اسٹیواسمتھ، گلین میکس ویل، میتھیوویڈ، اسٹوئنس، ایڈم زیمپا، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں