کیا آپ کا وائی فائی کنکشن سُست ہو رہا ہے؟

کیا آپ کا وائی فائی کنکشن سُست ہو رہا ہے؟

وائی فائی کے صارفین کبھی کبھی شکایت کرتے ہیں کہ ان کا کنکشن سست ہو گیا ہے، اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو مندرجہ ذیل اہم باتوں کو مدنظر رکھیں۔

اگر گھر میں لگا آپ کا وائی فائی کنکشن سست ہو رہا ہے یا ڈیٹا تیزی سے ختم ہو رہا ہے تو یہ ممکن ہے کہ کچھ نامعلوم لوگ آپ کا وائی فائی استعمال کر رہے ہوں۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ چوری ہو رہی ہے!

آپ کے پاس گھر میں تیز رفتار کنکشن ہے، آپ زیادہ ڈیٹا کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں، اور پھر بھی وائی فائی سست ہو رہا ہے، دراصل کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے گھر میں نصب وائی فائی کا کنکشن اتنا طاقت ور ہوتا ہے کہ آپ کے آس پاس کے گھروں میں رہنے والے بھی آپ کا اپنا وائی فائی استعمال کرنے لگتے ہیں۔

پتا لگائیں!

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کا وائی فائی کون چوری کر رہا ہے، راؤٹر کی سیٹنگز میں جائیں، وائی فائی سے منسلک ہر ڈیوائس ایک مختلف IP اور MAC ایڈریس کے ساتھ آتی ہے، جسے مالک نے مختلف نام دیا ہوگا۔

سیٹنگز میں اگر آپ وہاں کچھ ایسے نام دیکھتے ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا وائی فائی کون استعمال کر رہا ہے۔

اب کیا کرنا ہے؟

اب آپ نے وائی فائی کو پرائیویٹ اور محفوظ رکھنا ہے، سب سے پہلے، اپنے گھر کے وائی فائی کو سخت پاس ورڈ سے محفوظ کریں، یہ پاس ورڈ ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو یاد ہو اور ساتھ ہی یہ مشکل بھی ہو۔

راؤٹر کی لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ تبدیل کر دیں، ’روٹ‘ اور ’ایڈمن‘ جیسے عام الفاظ وائی فائی راؤٹر بنانے والے فیڈ کرتے ہیں، لیکن یہ کافی سادہ اور عام ہیں، اس لیے وقتاً فوقتاً ان کو تبدیل کرتے رہیں۔

راؤٹر کا SSID چھپائیں اور انٹرنیٹ مانیٹرنگ سافٹ ویئر استعمال کریں۔