مشہور نوجوان بھارتی گلوکار کو قتل کردیا گیا

مشہور نوجوان بھارتی گلوکار کو قتل کردیا گیا

چندی گڑھ: مشہور بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی میوزک انڈسٹری کے اسٹار 28 سالہ سدھو موسے والا کو بھارتی پنجاب کے ڈسٹرکٹ مانسہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے، گلوکار پر گاؤں جھواہر میں ایک مندر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

گلوکار کو کم از کم 10 گولیاں ماری گئیں، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے موت کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز ہی سدھو موسے والا سمیت 424 وی آئی پی شخصیانت سے سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔

سدھو موسی والا کا تعلق پنجاب کے ڈسٹرکٹ مانسہ کے قریب گاؤں موسے والا سے تھا اور نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے، ان کے گانے بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی پسند کیے جاتے تھے، انہوں نے گزشتہ برس سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا، اور کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا، جس میں انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔