واقعہ معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ عظیم ہے

واقعہ معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ عظیم ہے

شجاع آباد ( نمائندہ تیز خبر نیوز) واقعہ معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ عظیم ہے پانچ نمازیں سرکار ص کے معراج کا تحفہ ہیں دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لئے متحدہ ہوکر کام کرنا ہوگا پشاور مسجد میں دھماکے کی مزمت کرتے ہیں پی ٹی آئی اور پی پی مارچ اپنی حکومت بچانے کے لئے تھے عدم اعتماد لانے والو میں اتنی طاقت ہوتی تو دو سال پہلے لاتے ساٹھ روپے بڑھاکر دس روپے پٹرول میں کم کرنا وزیر اعظم کا قوم سے مزاق ہے حاجی عاشق علی قادری. علامہ اکرام الدین جلالی. علامہ عرفان قادری کا محفل معراج النبی ص سے خطاب

جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کے زیراہتمام جامع مسجد الحسنین میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جس میں جے یو پی کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. علامہ پیر قاری اکرام الدین جلالی. علامہ محمد عرفان قادری نے خطاب کیا علماء نے اپنے خطاب میں کہا واقعہ معراج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ عظیم ہے اور یہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے کہ آپ نے اللہ عزوجل سے ملاقات کی اور دیدار خدا حاصل کیا آج پوری امت کو دین اسلام کی طرف راعب ہونی کی ضرورت ہے پانچ نمازیں معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفہ ہیں تمام امتیوں کو نماز کی پابندی کرنی چاہیے حاجی عاشق علی قادری نے مزید کہا پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے دہشتگروں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ ایک بار پھر دہشتگردی کی لہر ملک میں سر اٹھارہی ہے جس سے مساجد مدارس مزارات امام بارگاہ سمیت دیگر مزہبی مقامات محفوظ نہیں پی ٹی آئی اور پی پی کے لانگ مارچ اپنی اپنی حکومت بچانے کے لئے تھے عوام کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ دونوں نے مارچ میں سرکاری اخراجات کا بہت استعمال کیا عدم اعتماد لانے والوں میں اتنی طاقت ہوتی تو یہ کام دو سال پہلے کیا ہوتا ہم سمجھ تے ہیں پی ٹی آئی کے ساڑے تین سال اقتدار میں رہنے میں پی ڈی ایم بھی شریک ہے علامہ عرفان قادری نے کہا پانچ نمازیں معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفہ ہیں جے یو پی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر ہے نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کی تحریک جاری رہی گی ساٹھ روپے بڑھاکر دس روپے پٹرول میں کم کرنا وزیر اعظم کا قوم سے مزاق ہے اور کریپٹ مافیاء سے اظہار یکجہتی ہے قاری اقرام الدین جلالی نے کہا معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میرے آقا کا معجزہ عظیم ہے دین اسلام کی سربلندی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا محفل میں صاحبزادہ علامہ ارشاد خان اظہری. پیر علی طاہر خان قادری. بلال خان اظہری. چوہدری محمد نعیم. قاری ظفر اقبال چشتی. محمد ابراہیم سعیدی. پیر امام دین شاہجمالی. بابر قادری. کامران بھٹی. حبیب مہروی. منظور قادری. وزیر نورانی. قاری خالد رسول باروی. ڈاکٹر عباس سیالوی. محمد راحل. صابر قادری. گلزمان خان. سمیت ذمہ داران جمعیت علماء ثناء خواں و دیگر کثیر تعداد میں لوگو نے شرکت کی