پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع

پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سابقہ حکومت کی مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس تیارکیا جارہا ہے، ریفرنس کے لیے وزارت داخلہ و قانون میں تیاری شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، سمیت  قاسم سوری اور  عمرسرفرازچیمہ کے خلاف ریفرنس کے لیے موادجمع کیا جارہا ہے، مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کےحصول پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

آئین کا آرٹیکل 6 کیا ہے؟

خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت سے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرے تخریب کر ے یا معطل کر ے یا التواء میں رکھے یا اقدام کرے یا تنسیخ کرنے کی سازش کرے یا تخریب کر ے یا معطل یا التواء میں رکھےسنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

(2) کوئی شخص جوشق (1) میں مذکورہ افعال میں مدد دے گایا معاونت کرے گا، ۳ یا شریک ہو گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

(2الف) شق(۱) یاشق (2) میں درج شدہ سنگین غداری کاعمل کسی بھی عدالت کے ذریعے بشمول عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ جائز قرارنہیں دیا جائے گا۔

(3) 5مجلس شوریٰ ( پارلیمنٹ ) بذریہ قانون ایسے اشخاص کے لئے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجرم مقرار دیا گیا ہو ۔