ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا

ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا

ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

لاہور میں چاند نظر نہیں آیا

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔