قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے123اراکین کے استعفوں کو منظور کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹۓ ٹوئٹر پر اپنے پیغٖام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے رولز کے تحت منظور کیے گئے۔

اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/Yt1NASuUwp

— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 14, 2022

انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔

عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اب باری ہے کراچی کی!! ماشاءاللہ جسطرح یہ قوم اپنےحق کےلیےامپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے اس سےواضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہو گئے-قوم کی آواز-فوری انتخابات-انشاء اللہ اگر عوام کا ساتھ ایسا رہا توآج سےچند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 14, 2022

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر عوام کا ساتھ ایسا ہی رہا تو آج سے چند ہفتوں بعد عمران خان وزیر اعظم پاکستان کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ اب باری ہے کراچی کی ۔۔۔ جس طرح یہ قوم اپنے حق کے لیے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے اس سے واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں۔