ڈالر کی تاریخی اڑان، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر کی تاریخی اڑان، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اسی اضافے کے ساتھ 100انڈیکس43ہزار330پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آج انٹربینک میں ڈالر23 پیسے مزید مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی 180 روپے70 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں ڈالر کی 181روپے60 پیسے میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار رہا، اس دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے گرگئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کے باعث یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔