کانگو وائرس کے پھیلاؤ نے سنسنی پھیلا دی، ہدایت نامہ جاری

کانگو وائرس کے پھیلاؤ نے سنسنی پھیلا دی، ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد: ملک میں عید الضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے پھیلنے کے خبر نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق طبی ماہرین نے بڑی عید کے موقع پر کانگو وائرس کےپھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جسے ماہرین نے تیار کیا ہے، ہدایت نامہ کا مقصد شہریوں و طبی ماہرین کو کانگو بارے معلومات فراہم کرناہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی ملک گیر نقل وحمل ہوتی ہے اور انسانوں کا جانوروں سے میل جول بڑھ جاتاہے جس کے باعث کانگو وائرس کےپھیلاؤ کاخدشہ ہوتا ہے۔

این آئی ایچ کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کانگو وائرس مویشی کی کھال سےچپکی چیچڑ میں پایاجاتا ہے، گائے،بکری، بھیڑوں،پالتو جانوروں کی جلد کانگو وائرس کی پناہ گاہ ہے، چیچڑ کی وجہ سے یہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ نیرو وائرس انسانوں کو کانگو بخار لاحق ہونےکا سبب بنتا ہے جس کے باعث انسان ہیموریجک بخار میں مبتلا ہوتا ہے، اس بخار سے ہلاکتوں کی شرح10تا40فیصدہوسکتی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بروقت اقدامات ناگزیرہیں اور بروقت حفاظتی اقدامات سے اس کا پھیلاؤ روکناممکن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت