بڑی خوشخبری ،’ اب پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو بین الاقوامی سطح پر قبول کیا جائے’

بڑی خوشخبری ،’ اب پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو بین الاقوامی سطح پر قبول کیا جائے’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی  اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے اور 100 سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین  ترجیح ہے، اب 100 سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے۔

Pakistan’s accession to Apostille Convention will facilitate & ease a significant burden on Pakistanis traveling & living abroad. Creating smooth processes for our citizens is a priority for us. Now Pakistani notarized documents will be accepted in 100+ countries.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 17, 2022

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات شادی کا سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اور دیگر دستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے ، دفترخارجہ کے نامزد عہدیداروں کے ذریعے دستاویزات نوٹرائز کرائے جاسکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دستاویزات کو مزید تصدیق کی ضرورت کے بغیر بین الاقوامی سطح پر قبول کیا جائے گا۔

Our citizens will be able to notarize their important legal documents such as marriage certificate, degrees and more via MOFA designated officials in Pakistan which will be internationally accepted without the need for any further verification. https://t.co/dSjtOZZ19T

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 17, 2022

اس سے قبل وزاعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں سلمان صوفی نے کہا تھا کہ پاکستان کے بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق کی منظوری پر سمندر پار پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الحاق سے سمندر پار پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے مختلف دفاتر کے چکر اور بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں دفتر خارجہ کے منتخب کردہ نوٹریز سے دستایزات کی تصدیق کے بعد 122 ممالک میں یہ تصدیق قابل قبول ہوگی۔