yousuf-gilani-selected-ppp-removes-opposition

‘یوسف گیلانی سلیکٹڈ ہیں، پی پی نے اپوزیشن کا جنازہ نکال دیا’

مسلم لیگ نے کے رہنما راناثنااللہ نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار ‏دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اورلیڈرآف اپوزیشن بھی ‏سلیکٹڈہیں، پیپلزپارٹی نےاپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بی اےپی کےساتھ مل کرپیپلزپارٹی نےنقصان کا سودا کیا ہے۔

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے ‏کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا جوبھی فیصلہ ہواس پرہمیں بہت افسوس ہوا، پی ڈی ایم کےمستقبل ‏کےمتعلق آئندہ چنددن میں فیصلہ ہوگا۔

مصدق ملک نے کہا کہ اظہارافسوس کاحق رکھتےہیں،پارٹی کی طرف سےبھی افسوس کیا ہمیں آج ‏اس قسم کے فیصلےکی امیدنہیں تھی ایسانہیں ہوناچاہیےتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی اےپی کیساتھ الحاق کرناتھاتوچیئرمین سینیٹ بھی بنواسکتےتھے، بی اےپی ‏کیساتھ الحاق سےہم حکومت کوبھی ہٹاسکتےتھے ہم نےحقیقی اپوزیشن کاکرداراداکرناہے بی ‏اےپی سےپیپلزپارٹی کاالحاق ہمارے لیے حیران کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں