Use of Punjabi and Pashto language

مریم نواز کا خطاب کے دوران پنجابی اور پشتو زبان کا استعمال

 مریم نواز شریف نے بادامی باغ جلسہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران پنجابی زبان کا استعمال کیا جبکہ پشتو میں بھی چند الفاظ بولے۔

مریم نواز شریف 14 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ کو کامیاب کرنے لاہور کہ سڑکوں پر نکل آئیں، مریم نواز شریف نے لوہے والی پلی بادامی باغ پر کارکنان سے خطاب کرنا شروع کیا تو پنجابی زبان کا استعمال کیا، بادامی باغ اور ملحقہ آبادی میں پشتو بولنے والے کثیر تعداد میں بستے ہیں،جس کا ذکر جب مریم نواز شریف سے اسٹیج پر موجود قائدین نے کیا تو اسٹیج پر موجود پشتو بولنے والے کارکن نے انہیں پشتو میں دو الفاظ بتائے جس پر مریم نواز شریف نے ان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پشتو بولنے والے کارکنان کی توجہ مزیداپنی جانب مبذول کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں