خانیوال ضمنی الیکشن: ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا 1

خانیوال ضمنی الیکشن: ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کا میں مسلم لیگ نواز نے کامیابی سمیٹ کر اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جب کہ شوہر کے انتقال کے بعد ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن میں حصّہ لینے والی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار 649 ووٹ حاصل لیکر برتری حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط رہی، جنہیں 34 ہزار 39 ووٹ پڑے۔

ضمنی انتخاب میں تیسری پوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کی، پی پی کے امیدوار سید واثق نے 15 ہزار 69 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمد اکمل 9 ہزار 619 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے

یہ نشست عام انتخابات میں مسلم لیگ ن  کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ یہاں یہ یاد رہے کہ نشاط ڈاہا ن لیگ کے ناراض ایم پی ایز کے گروپ کا حصہ تھے۔ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں نشاط ڈاہا کی بیوہ کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا جب کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے رانا محمد سلیم اب مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

پی پی 206 میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں  183 پولنگ سٹیشن بنائے گئے  تھے۔ اس حلقے میں  رجسٹرڈ ووٹر کی مجموعی تعداد  دو لاکھ  30 ہزار 698  ہے۔   بد نظمی سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے  ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کیساتھ رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی درخواست پر کی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں