The situation is tense

یتیم خانہ چوک؛کالعدم جماعت کا احتجاج، حالات کشیدہ، 6 پولیس اہلکار شہید

یتم خانہ چوک میں  کالعدم جماعت کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث کشیدہ صورتحال، اب تک 6پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے ٹویٹر پیغام میں بتایاکہ آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کی گئی جہاں رینجرز اور پولیس اہلکارمحصور ہوگئے تھے اور تقریباً 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے. متشددجتھےڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواکرکے اپنے مرکز میں لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں