کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے: حمزہ شہباز 1

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے، 2023 کے عام انتخابات میں بھی محنت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے ویڈیو بیان میں کارکنوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کامیابی پر پوری جماعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کارکنوں نے پارٹی کی خدمت کا پیغام گلی گلی پہنچایا، پی ایم ایل نے 5 اعشاریہ 8 کا گروتھ ریٹ، اورنج ٹرین اور میٹرو کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ جیسی خدمات عوام کو فراہم کیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کہاں گئے، قیامت خیز مہنگائی نے لوگوں سے نوالہ چھین لیا ہے، آج خدمت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، مسلم لیگ نون اسی جذبے سے 2023 کا انتخاب لڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں