پاکستان: جدید طرز کے ٹرمینل سے پہلی آزمائشی ٹرین 1

پاکستان: جدید طرز کے ٹرمینل سے پہلی آزمائشی ٹرین

کراچی: پاکستان ریلویز نے جدید طرز کے ٹرمینل SAPT سے پہلی آزمائشی ٹرین چلا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے آزمائشی بنیادوں پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) سے پہلی آزمائشی کنٹینر ٹرین چلائی ہے۔

اس سے قبل یہ ‘ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل’ ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک نہیں تھا، حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پر چند ٹرینیں اور بھی چلائی جائیں گی، جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس ٹرمینل سے باضابطہ طور پر فریٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

پہلی آزمائشی ٹرین چلانے کے موقع پر ڈی ایس ریلوے وقار احمد شاہد، ڈپٹی ڈی ایس شاہد حسین سموں اور ڈپٹی ڈی ایس انفرا اسٹرکچر شوکت شیخ بھی موجود تھے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ SAPT جدید طرز کا پہلا ٹرمینل ہے جس سے روزانہ 4 کنٹینر ٹرینیں جلائی جا سکتی ہیں، اور بیرون ملک تجارت کے لیے اس ٹرمینل پر کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس ٹرمینل سے ٹرین آپریشن سے پاکستان ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ بھی متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں