Smart lockdown will take effect after 12 noon

پنجاب میں برطانوی کورونا وائرس کا وار، 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوجائیگا

برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب پر پنجہ گاڑ لیا، لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں رات 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا۔

پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہاَئی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔

پنجاب کے تمام کاروباری مراکز  پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔

سب سے زیادہ متاثرہ 7 شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹرز بند رہیں گے۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کا کہہ دیا ہے۔

این سی او سی نے خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن پر غور  کیا ہے جبکہ  بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں