Shahbaz Sharif bail case

شہبازشریف کی ضمانت کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ سے ن لیگ کیلئے اہم ترین خبر آ گئی

لاہور (نمائندہ تیزخبر نیوز )چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر ججزمیں اختلاف کے معاملے پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں اختلاف سامنے آیا تھا جس کے بعد معاملہ چیف جسٹس بھی بھیج دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں