Schools closed again

لاہور سمیت 15 اضلاع میں نہم سے بارہویں تک سکولز کو بھی دوبارہ بند کر دیا گیا

کورونا کی شرح 5 فیصد سے زائد ہونے پر 15 اضلاع میں نہم سے بارہویں تک سکولز بھی دوبارہ بند کر دیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق مذکورہ 15 اضلاع میں لاہور، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ سکول ایجوکیشن نے مذکورہ اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر تمام تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ صرف گجرات اور سیالکوٹ میں کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کیمطابق جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں