لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں 19وارڈز میں سے 15 پر ن لیگ کامیاب 1

لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں 19وارڈز میں سے 15 پر ن لیگ کامیاب

لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں 19وارڈز میں سے 15 پر ن لیگ کامیاب، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 9وارڈز پر ن لیگ کی کلین سویپ، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں 6پر ن لیگ،پی ٹی آئی کی 3اورایک آزادامیدوارکامیاب

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 10 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے پاکستان مسلم لیگ ن 6 سیٹیں لیکر پہلے ،پی ٹئ آئی 3 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی ۔

وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ن کے علی حسن 1312 ووٹ لے کر کامیاب رہے، تحریک انصاف کے صابر بٹ 189 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے رضوان شفقت 5034 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، تحریک انصاف کے محمد عظیم 2842 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر3 میں تحریک انصاف کے رشید احمد 2629 حاصل کرکے فاتح قرارپائے، مسلم لیگ ن کے راجہ لیاقت علی 1751 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ ن کے آصف علی 1594 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار، تحریک انصاف کے شہزاد حسین 1379 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار اکبر علی 559 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار، تحریک انصاف کے عرفان اکبر 385 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 6 سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب تحریک انصاف کے امیدوار 2150 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے، مسلم لیگ نون کے امیدوار نے 1380 ووٹ حاصل کئے

وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ ن کے بابر اشرف 2632 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے محمد امتیاز 2226 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے وارڈ نمبر 8 مسلم لیگ ن کے نعیم شہزاد 3598 ووٹ حاصل کرکے کامیاب، تحریک انصاف کے شاہ جہان 1361 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے

وارڈ نمبر 9 میں تحریک انصاف کے محمد وقاص 3508 حاصل کرکے فاتح قرار، مسلم لیگ ن کے اسد ایوب 3342 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے وارڈ نمبر 10 مسلم لیگ ن کے محمد جعفر 2703 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار، تحریک انصاف کے حافظ ابرار 2628 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ اس ضمن میں تمام انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے۔ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں