ربیع الاول کا چاند نظر آگیا 1

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کو یکم ربیع الاول ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی جب کہ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں