shahid-khaqan-reacted-on-statement-of-bilawal

‏’پی ٹی آئی کا کنٹونمنٹ میں صفایا کر دیا‘‏

مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نےپی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں ‏صفایا کر دیا اب پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئےسیاسی طورپردفن کردیں گے۔

کارکنان سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے10سال پہلےکنٹونمنٹ بورڈمیں آنکھ کھولی تھی ‏کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے پی ٹی آئی کوسیاسی طور پر اپنی نیند آپ سلا دیا اور 2023میں پی ٹی آئی کوہمیشہ ‏کیلئے سیاسی طورپردفن کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں قوم کابراحال ہوگیاہے عوام کو ‏مہنگائی کےخلاف نکلناہوگا عوامی لہروں سےحکومت کو دریابرد کرنا ہو گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ 5سالوں میں پاکستان کی تقدیر بدلنےجارہی تھی پاکستان کوترکی کےہم پلہ کرتا، ‏بھارت کوپچھےچھوڑتا، یہ کہتےتھےایک کروڑنوکریاں دیں گے لاکھوں لوگ بےروزگارہوگئے، بجلی کےبل عوام پر ‏بجلی کی طرح گررہےہیں، ڈالر171روپےکاہوگیاہے 52روپےکی چینی اب 110روپےفی کلوہوگئی سلیکٹڈ وزیراعظم نے ‏ملک کوتباہ کر دیا ہے ملک میں ہر طرف تباہی ہو گئی ہے سوا3سال بعدملک بھرمیں عوام کی آنکھیں کھل گئیں۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن کامیابی پرآپ کومبارکبادپیش کرنے آیا ہوں، ن لیگ نےکوئی معمولی ‏کامیابی حاصل نہیں کی کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزاہیں ن لیگ نےراولپنڈی سے7نشستیں ‏حاصل کیں، راولپنڈی والو! آپ نے لاہورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں