Protest against inflation

مسلم لیگ( ن) لیبرونگ لاہور کا حکومت اور مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر 10مارچ دوپہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ ۔

لاہور:( نمائندہ تیزخبر نیوز)  تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ( ن)  میاں محمد نواز شریف ، صدر مسلم لیگ (ن)  میاں محمد شہباز شریف ، سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، نائب صدر  مسلم لیگ( ن)  حمزہ شہباز شریف ،  نائب صدر مسلم لیگ( ن) مریم نواز شریف ،مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ،  مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، سیکرٹری جنرل  مسلم لیگ (ن) پنجاب اویس خان لغاری،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا محمد ارشد کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ (ن ) لیبر ونگ لاہور  نے حکومت اور مہنگائی کیخلاف پریس کلب  لاہور کے باہر 10مارچ دوپہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کرنے  کا فیصلہ ۔ عاشقِ رسول ﷺ رانا اکبر سلیم  سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )  نے نمائندہ تیزخبر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت   کی ہد ایت پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور نے حکومت اور مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے باہر 10مارچ دوپہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کرنے  کا فیصلہ کیا  گیا  ہے۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن   یوتھ ونگ ،   وکلا ونگ ، خواتین ونگ ، کسان ونگ ، اقلیتی ونگ ، مسلم لیگ (ن) حمزہ لورز یوتھ ، اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سول سوسائٹی اور شہریوں سے شرکت کی بھر پوراپیل کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں