پیٹرول کی قیمت ہمیں مزید بڑھانی پڑے گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب 1

پیٹرول کی قیمت ہمیں مزید بڑھانی پڑے گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور واقعی مسئلہ ہے، اپوزیشن اور میڈیا کا کام تنقید کرنا ہے، میڈیا تھوڑا بیلنس کرے کہ کیا ہماری وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے؟ یا دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے، بلومبرگ کے مطابق 50 فیصد ہے، ترکی میں 19 فیصد، ان کی کرنسی 35 فیصد گری ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، چین میں 26 سال اور جرمنی میں 50 سال بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، ملک میں کشتیوں میں سامان آتا ہے، فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک 33 فیصد بڑھی ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپےاور پاکستان میں 138 روپے ہے، ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔

وزیراعظم کا سود کے بغیر 5 لاکھ روپے کا قرضہ دینے کا اعلان
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ 40 ہزارخاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، سود کے بغیر قرضوں سے گھربنائے جاسکتےہیں، شہروں میں بھی سود کے بغیر 5 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 22 ہزار بزنسز کیلئے قرضے دیے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام دے رہے ہیں، 60 لاکھ اسکالرشپس پر47 ارب روپے خرچ کررہےہیں، اس میں صوبے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں