مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا 1

مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

مسلم لیگ ن نے بزدار سرکار کی تین سالہ کارکردگی کو مسترد کر دیا۔ لیگی رہنما کہتے ہیں حکومت نے تین سال میں مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت ہر شعبے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ لیگی رہنماؤں کی ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس، حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لیگی رہنما رانا مشہود اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت عوام کو سستا علاج دے سکی نہ مہنگائی پر قابو پا سکی۔ صوبہ بھر میں آٹا، چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ملک احمد خان اوراویس لغاری نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں صوبے میں بیڈ گورننس کا عالم یہ ہے کہ ہر 3 ماہ بعد چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل کر دئیے جاتے ہیں۔ حکومت نے زراعت کے شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ 56 کمپنیوں سمیت 100 ادارے بند کر دئیے۔

شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی نے بزدار حکومت گرانے کی آفر کی۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس بزدار حکومت گرانے کیلئے نمبر گیم پوری نہیں۔ نمبر گیم پوری کرنے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کرنی ہو گی جو نہیں کرنا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں