PML-N appoint Malik Saiful Malook Khokhar as Lahore president

مسلم لیگ ن تنظیم سازی، ملک سیف الملوک کھوکھر کو تخت لاہور کی صدارت مل گئی

مسلم لیگ ن تنظیم سازی کا معاملہ، ملک سیف الملوک کھوکھر کو تخت لاہور کی صدارت مل گئی۔ اس حوالے سے جلد باقاعدہ طور پر نوٹفیثکش بھی جاری کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن نے تخت لاہور کیلئے فیصلہ کر لیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ ن لاہورکی صدارت مل گئی۔ سیف الملوک کھوکھر کو حمزہ شہباز نے صدارت دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر لاہور کے جنرل سیکرٹری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کے صدر بنانے کی سفارش کی تھی۔

ملک پرویز تقریبا 12 سال لاہور کے صدر رہے۔ بیماری کے باعث ملک پرویز نے لاہور کی صدارت کیلئے معذرت کر لی تھی۔ صدارت کیلئے رانا مشہود احمد، ملک ریاض اور وحید عالم خان کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے گیے تھے۔ ملک سیف الملوک کھوکھر کا بطور صدر نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں