pm-imran-khan-madina

وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ منورۃ: وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورۃ پہنچنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیں۔

وزیراعظم عمران خان ، خاتونِ اول اور وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان آج مدینہ پہنچنے جہاں مدینہ کے گورنر شہزادہ محمد بن فیصل نے اُن کا استقبال کیا۔

رسول اللہ ﷺ سے عشق اور عقیدت میں عمران خان نے احتراماً مدینے کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا۔  عمران خان اور وفد نے  روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جبکہ مسجدنبوی ﷺ میں افطار اور نماز مغرب و عشاء بھی ادا کی۔  وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شبہاز گل نے بتایا کہ عمران خان عمرہ ادائیگی کے لیے کل مکہ مکرمہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں