مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے: خاندانی ذرائع 1

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے: خاندانی ذرائع

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع۔

تفصیل کے مطابق خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا بتانا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، پرویز ملک کو اکرم میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔

پرویز ملک 5 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس کے بعد سال 2002، 2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ حکومت میں پرویز ملک وزیر تجارت کے عہدے پر فائز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں