نان اسٹاپ مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سڑکوں پر آگئی 1

نان اسٹاپ مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سڑکوں پر آگئی

پی ڈی ایم سے جڑی سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑیں۔ لاہور میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پی ڈی ایم کا لاہور میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج، گلے میں روٹیوں کے ہار پہنے، احتجاجی بینرز تھامے اور کفن پوش کارکنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق حکومت پر خوب برسے۔ بولے 4 حلقے تو بہانہ تھے نواز شریف نشانہ تھے۔ حکمران 10 سال کا سوچ کر آئے لیکن 3 سال میں ہی ایکسپوز ہو گئے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا جب پٹرول اور ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ عمران خان ہی بتائیں کہ اب چور کون ہے؟

مظاہرے سے پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور حکومت کو خبر دار کیا کہ اب احتجاج کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں