vopposition-should-accept-pms-offer-and-take-advantage

‘اپوزیشن وزیراعظم کی آفر قبول کرے اور فائدہ اٹھائے’

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مشروط استعفے کی آفر کو اپوزیشن قبول کرے، جس طرح کی آفر وزیراعظم نے کی وہ کوئی نہیں کرتا، اب یہ نواز، زرداری، مولانا پر ہے وہ پیسہ واپس لےآئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے آج سنجیدگی اوراچھی خواہش کا اظہار کیا اپوزیشن کو وزیراعظم کی آفر کو فوراً قبول کرنا چاہیے اپوزیشن پاکستان میں اپناپیسہ واپس لےکر آئے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو اس سے بہتر کیا آفر کر سکتے ہیں، وزیراعظم نےایک بارپھرثابت کیاوہ پاکستان کےلیڈرہیں جس طرح کی آفر وزیراعظم نے کی وہ کوئی نہیں کرتا، اب یہ نواز، زرداری، مولانا پر ہے وہ پیسہ واپس لےآئیں، پیسہ واپس لاکروزیراعظم کی آفرسےفائدہ اٹھالیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جنہوں نےکرپشن کی ہےانکا پیسہ نظر آتا ہے، عمران خان کے سرے محل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ نہیں ہیں وزیراعظم جہاں الیکشن سےپہلےرہتےتھےوہیں رہتےہیں وزیراعظم کی آفرپرپی ڈی ایم اپنااجلاس بلائے، پی ٹی ایم اپنےرہنماؤں کوکہیں کہ پیسے لےکر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کےنام کےشہری ہیں نوازشریف نےیہاں ضرورت کےمطابق چیزیں رکھی ہیں نوازشریف کہتےہیں ان پرپاکستان کےقوانین لاگونہیں ہوتے، نوازشریف کاپاکستان سےرشتہ کمزور ہے مریم اورنگزیب اپنی لیڈرشپ کاڈی این اے کروائیں، ڈی این اےہوگاتوپتہ لگےگاوہ پاکستانی نہیں، برطانوی شہری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں