الوداع 2021۔۔۔۔خوش آمدید2022! پاکستان میں نئے سال کا آغاز 1

الوداع 2021۔۔۔۔خوش آمدید2022! پاکستان میں نئے سال کا آغاز

الوداع 2021۔۔۔۔خوش آمدید2022! پاکستان میں نئے سال کا آغاز اس امید کے ساتھ منایا جا رہا ہے ‏کہ آنے والا برس خوشیوں کا باعث بنے گا۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ کراچی ‏میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی

آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں سال نو کا ‏بھرپور جشن منایا جا رہا ہے۔جگہ جگہ آتشبازی کی جارہی ہے اور من چلوں کا ہلہ گلہ جاری ہے

شہریوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ‏جارہا ہے۔

سال نو کی آمد پر مری میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ رش کےباعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے کراچی ‏میں سی ویو اورملحقہ علاقےنوگو ایریا قرار دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے صرف فیملیز کو ساحل پر ‏جشن منانےکی اجازت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں