Mushahidullah Khan has passed away

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔

مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔

سینیٹر مشاہد اللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ہوگی۔

مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

مریم نواز کا اظہار افسوس

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں