threat-alert-regarding-pdm-rally-in-lahore

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

لاہور: (نمائندہ تیزخبر نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مر یم نواز کی میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ایک انسان جس کا نام عمران خان ہے وہ اڑھائی سال سے کہتا رہا کہ میں این آر او نہیں دونگا.آج دنیا دیکھ رہی ہے کل کے اخبارات دیکھ لیں وہ شخص ہاتھ جوڑ کر مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے اللہ تعالیٰ یہ ذلت کسی کو نہ دکھائے.‏ہم سمجھتے تھے کہ آپکا مقابلہ پی ڈی ایم سے ہے لیکن نوازشریف صاحب نے کہہ دیا تھا کہ میرا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں ہے ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ آپکا مقابلہ کرسیاں فراہم کرنے والوں سے ہے ٹینٹ سروس والوں سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں