Maryam Nawaz's message

13 دسمبر کو ایک نئی تاریخ رقم کرینگے، مریم نواز کا پیغام جاری

 مینارپاکستان پر حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے قرار د اد پاس کی تھی۔ حق اور سچ 13 دسمبر کو ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔ مریم نواز کا 13 دسمبر کے جلسے سے متعلق پیغام جاری۔

مریم نواز کا جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ 13 دسمبر صرف ایک جلسے کا نہیں بلکہ فیصلے کا دن ہے،  فیصلہ اپنے حق کے حصول کا، یا پھر فیصلہ موجودہ بدترین حالات سے سمجھوتے کا۔ اب تک آپ نے جس طرح پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسوں میں حکومتی جبر، بربریت اور ہٹ دھرمی کو اپنے جذبۂ عظیم سے شکست دی، وہ بے مثال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھروں سے نکلیے، اپنی آواز اور بھرپور شمولیت سے اس فیصلے پہ مہر ثبت کر دیں۔ اور بتا دیں ان جعلی حکمرانوں کو کہ جبر کی رات کٹ چکی، اب ان شا اللہ ایک آزاد صبح ہونے کو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں