maryam-nawaz

‘شیر کا شکار آسان نہیں رہا! انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے’

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، ‏انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے، نون لیگ اپنا اور این اے249کے عوام کا حق واپس لےکر رہےگی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نائب صدر مسلم ‏لیگ (ن) نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ‏ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، شیر کو ہرانے ‏کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے اور ‏یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور ‏NA 249‎‏ کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی ‏تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ ‏کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں