Loss of Rs. 7.25 million

پی ڈی ایم جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو 72 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان

لاہور: پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، گریٹر اقبال پارک کو 72 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان پہنچا، پی ایچ اے نے نقصان کا تخمینہ لگا لیا۔

تفصیل کے مطابق پی ڈی ایم جلسے کے بعد مینار پاکستان کا حسن گہنا گیا تاریخی مقام پر توڑ پھوڑ کی تاریخ رقم کی گئی، کارکنان نے نا صرف مینار پاکستان کو لگے تالے توڑے بلکہ مینار پاکستان کے بالائی حصے میں بھی داخل ہوئے۔

گریٹر اقبال پارک کے گرد حفاظتی جنگلہ توڑ دیا اور پودے بھی تہس نہس کئے گئے، پی ڈی ایم جلسے کے سبب پارک کو 72 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک واک تھرو گیٹ، میوزیم کے گیٹ نمبر 4 اور مینار کے 4 دروازے ٹوٹے۔ اس حوالے سے پی ایچ اے نے تخمینہ پی ڈی ایم انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید برآں پی ایچ اے نے ایف آئی آر درج کروانے کے لئے ڈرافٹ  تیار کر لیا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ء کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جلسہ کے لیے درخواست کنندہ لیگی رہنماؤں جن میں سینیٹر رانا مقبول احمد، ایم پی اے سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الٰہی کو 4 سے 5 کروڑ تک جرمانہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں