’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘ 1

’آصف زرداری کاریگر سیاست دان ہیں‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آصف علی زرداری کو ’کاریگر سیاست دان‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے آصف زرداری کو کاریگر سیاست دان قرار دیا اور کہا کاریگر اچھا لفظ ہے۔

انھوں نے کہا آصف زرداری جو بیانات دیتے ہیں ان کے پیچھے خواہشات کا احساس کارفرما ہوتا ہے، ہمیں آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے۔

لیگی رہنما نے کہا آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے، اور ان کا کاریگر سیاست دان کے طور پر نام لکھا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس، میٹنگز وغیرہ چھوڑ کر اس وقت ملک پر توجہ دینی چاہیے، ذاتی سیاست ہوتی ہے تو مفادات کا ٹکراؤ بھی ہوتا ہے، ہمیں ملک کو دیکھنا چاہیے، ہمارا بیانیہ واضح طور پر آ چکا ہے۔

ادھر سکھر میں لیگی کارکنوں سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر پیدا ہو رہی ہے، اور عوام میں ترقی کی پیاس پیدا ہو رہی ہے، ن لیگ نے پنجاب میں عوام کی خدمت کی ہے، سندھ کے عوام چاہتے ہیں یہاں بھی پنجاب کی طرح ترقی ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں