جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب 1

جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب

لاہور : جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے ،لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں

اور ایسےہی چلیں گی

صحافی نے سوال کیا کہا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے، جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔

ن لیگ میں شمولیت کےسوال پرجہانگیرترین مسکراتے رہے، ایک صحافی نے سوال کیا جہانگیر ترین شادی کی تقریب میں دولہا لگ رہے ہیں ، جس پر راجہ ریاض نے کہا میں جہانگیر ترین کو دولہا لگنے پر مبارک باد دیتاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں