آرمی چیف سے چیک ری پبلک کے سفیر کی ملاقات 1

آرمی چیف سے چیک ری پبلک کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمہوریہ چیک ری پبلک کے سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا

اس کے علاوہ دونوں شخصیات میں افغان عوام کی انسانی بنیادوں  پرامداد کی فراہمی اور تعاون کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر چیک سفیر نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور سفیر کا سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں