important-revelations-at-the-fia-cyber-crime-meeting

ایف آئی اے سائبر کرائم میٹنگ میں اہم انکشافات


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کی میٹنگ میں انکشافات سامنے آگئے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2018 سے اب ‏تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوئی۔

اجلاس میں بتایا گیا گیا کہ سال2021 میں 28 ملزمان گرفتار ہوئےجو رہا ہو گئے، سرکل کےپاس اسلحہ ‏نہیں،چھاپےکیلئےگاڑیوں کی کمی ہے۔

انچارج سکھرسائبرکرائم سرکل نے بتایا کہ سرکل کی کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبرکرائم سرکل میں اے ڈی لیگل تعینات نہیں ہے ڈیجیٹل آلات ‏اوراسٹیشنری بھی مکمل نہیں ہے۔

یہ انکشافات ڈائریکٹر سندھ زون کےسکھرسائبرکرائم سرکل کے دورے میں ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں