important-news-came-about-the-prices

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری کو افواہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اوگرا نے تاحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، میڈیا پر چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اپیل کی کہ سمری بھیجنے کی خبریں جھوٹی ہیں، اس طرح کی باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ آج صبح ذرایع کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے 16جنوری سے قیمتوں پر ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی ہے لیکن اب اوگرا نے خبر کو مسترد کردیا۔

ذرایع نے یہ بھی کہا تھا کہ اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 11روپے 95پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں