Important meeting

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی گونج ،پنجاب کا سیاسی محاذ ایک بار پھر گرم ہوگیا۔،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی اہم ملاقات۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز شریف کے گھر ان سے ملاقات ۔ بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ان سے ملاقات کے لئے آئیں ہیں۔ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں چئیرمین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں