بینچ تشکیل صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 1

بینچ تشکیل صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنےسے متعلق درخواست 30 اگست کو سماعت کیلئےمقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت کے لیے قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے3 رکنی بینچ ‏تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمدامین 3رکنی بینچ کاحصہ ہوں گے۔ درخواست پریس ایسوسی ایشن آف ‏سپریم کورٹ کی جانب سےدائرکی گئی ہے۔

گزشتہ روز صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف جسٹس فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس لینے کے معاملے میں سپریم ‏کورٹ نے از خود نوٹس طریقہ کار کیس کا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس واپس لے لیا، سپریم کورٹ نے ‏فیصلے میں کہا کہ کسی بینچ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے، بینچ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی ‏سفارش کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پریس ایسوسی ایشن کی درخواست چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے، سوموٹو کا ‏اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں، صحافیوں کی درخواست کا کیا کرنا ہے، اس کا فیصلہ چیف ‏جسٹس کریں گے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پریس ایسوسی ایشن کی درخواست چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے، سوموٹو کا ‏اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں، صحافیوں کی درخواست کا کیا کرنا ہے، اس کا فیصلہ چیف ‏جسٹس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں