Hamza Shahbaz released from jail

جیلیں ہمارے لیے نئی بات ہیں نہ ہی سیاسی انتقام سے گھبرائیں گے: حمزہ شہباز

کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد حمزہ شہبازشریف کا مریم نواز شریف کے ہمراہ کچاجیل روڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہکارکنوں کی عظمت کوسلام پیش کرتا ہوں،ترقی کے سفرکے لیے ضروری ہے نوازشریف کوآنا ہوگا اورنیازی کوجانا ہوگا،دوبارہ سے ترقی کا سفرشروع کریں گے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہرحربہ آزمایا، نوازشریف کی قیادت میں(ن)لیگ سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد ہے اوررہے گی،شیردوبارہ پورے پاکستان میں دھاڑے گا۔

نوازشریف،شہبازشریف نے اربوں کے منصوبے لگائے،نوشہرہ کی عوام نے ان کے جھوٹ کومسترد کیا،غریبوں کے بچے بھوک سے رورہے ہیں،بنی گالہ میں بیٹھے شخص کوسمجھ نہیں آرہی، نوازشریف دورمیں ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ 8فیصد تھی، عمران نیازی کے دورمیں ترقی کی شرح صفرہوگئی ہے،چودہ ہزارارب قرضہ لیکرنیازی نے ایک منصوبہ نہیں بنایا،بنی گالہ میں بیٹھ کرغریبوں کی جھونپڑیاں گراتا ہے،پہلے آٹا ایکسپورٹ پھرامپورٹ کیا گیا،دوائیوں میں 350فیصد اضافہ کیا گیا،حمزہ شہباز آٹا،چینی،ادویات چورآج بھی کابینہ میں بیٹھے ہیں

ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے حمزہ شہباز نے تبدیلی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ نوشین افتخارجیت گئی راتوں رات پولنگ افسران کواغوا کرلیا گیا، کہتے ہیں دھند تھی ہرطرف مایوسی کی دھند چھائی ہوئی ہے،

شوگرانکوائری رپورٹ کہتی ہے چینی میں اربوں کا غبن ہوا،ایک طرف مفروں پرمبنی الزامات،دوسری طرف آٹا،چینی چورپکڑے جاتے ہیں،انتقام کی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی،جب ملتا کچھ نہیں توغصہ22کروڑعوام پرنکالتا ہےپریس کانفرنسزمیں کاغذ لہرا کرروزجھوٹ بولتے ہیں، براڈشیٹ کیس میں یہ لندن میں خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریم نواز، شاہدخاقان عباسی، حنیف عباسی، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ سب جیل گئے، کس کس کا نام لوں، تین سال بدترین انتقام کے باوجود ایک پائی ثابت نہیں ہوسکی۔ یہ حکومت نہیں جعلی حکومت ہے، اس حکومت کوبنے ہوئے تین سال ہوگئے۔ کبھی کسی نے ایسا لیڈردیکھا اپنی بیماراہلیہ کوچھوڑکرپاکستان آکرجیل چلاگیا، نوازشریف نے عمران نیازی کے انتقام کا سامنا کیا۔ جیلیں مسلم لیگ (ن)کے لیے نئی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں