Hamza Shahbaz decides to run election campaign

ڈسکہ انتخابات: حمزہ شہباز کا انتخابی مہم میں خود اترنے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت ڈسکہ انتخابات پر اہم اجلاس، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نوشین افتخار کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے انتخابی مہم میں خود اترنے کا فیصلہ کیا۔ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ انتخاب اہم نوعیت کا ہے بھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔ ایم این ایز اور ایم پی اے حضرات کو ڈیوٹیاں تضویض کر دیں گئیں۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، ارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں