Great political news

بڑا سیاسی تہلکہ

 نوازشریف نے اگلے وزیراعظم کے لیے تین نام پیش کردیے، تینوں نام آپ کو دنگ کر ڈالیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش کر دیے۔ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان آپس میں نہیں لڑیں گے۔

تینوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مل کر حکومت کریں گے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف مل کر 10 سال حکومت کریں گے۔ نواز شریف کی پیش کش کے حوالے سے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ تجویز یہی ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان باری باری وزیراعظم بنیں، یہ بات بڑی ذمے داری سے کہہ رہا ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف پی ڈی ایم کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔ دوسری جانب جسٹس فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں بنچ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ ہوگیا۔ عدالت نے صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی سے ایک ہفتے میں تحریری دلائل طلب کر لیے۔ جسٹس فائز عیسیٰ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے 6 رکنی پینج پر اعتراض کیا تھا۔ صدر سپریم کورٹ بار نے استفسار کیا کہ نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ کرنے والا 10 رکنی فل کورٹ ہی سماعت کرسکتا ہے۔ اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر قانون سمیت تمام فریقین اور ان کے اہل خانہ کے ٹیکس گوشوارے طلب کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں