‏’حکومت پاکستان فوری طور پر امارت اسلامی کو تسلیم کرے‘‏ 1

‏’حکومت پاکستان فوری طور پر امارت اسلامی کو تسلیم کرے‘‏

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امارت اسلامی ‏افغانستان کوتسلیم کرے۔

میڈیا کو جاری بیان کے مطابق سراج الحق کا کہنا ہے کہ جنگ سےتباہ حال افغان عوام کوامن اورترقی کی ضرورت ‏ہے عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو کےلیےفنڈز فراہم کریں اسلامی دنیاافغان حکومت کی مدد کے لیے آگے ‏بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو بھوک و افلاس سے مارنے کی کوشش کررہی ہے اسلامی امارت کا قیام کشمیر اور ‏فلسطین کی آزادی کے لئے ضروری ہے شرم کی بات ہےامارات اسلامی تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکاسےکرتے ہیں ‏پاکستان کو فوری طور پر افغانستان کی اسلامی امارت کو قبول کرنا چاہیے راستے کھولے جائیں تاکہ عوام خود ‏جاکر افغان بھائیوں کی مدد کرے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی اور بےروزگاری سےعوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ملک میں بدامنی ‏بڑھ رہی ہےاورکرپشن کادوردورہ ہے مافیاز جیبیں بھر رہےہیں حکمران بےبس اور عوام بےیارو مددگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں نوجوان بےروزگاری کا شکار ہیں پی ٹی آئی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک ہی ‏سکے کے دو رخ ہیں، ملک کامستقبل قرآن وسنت کےنظام کواپنانےمیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں