گیس بحران مزید شدید، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے ہوگیا 1

گیس بحران مزید شدید، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے ہوگیا

کراچی : شہر قائد میں گیس بحران میں شدت آنے سے مختلف علاقوں میں گیس بندش اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہریوں کو قدرتی گیس سے بھی محروم کیا جانے لگام شہر بھر میں ایس ایس جی سی کا گیس بحران

شدت اختیار کرگیا

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ سپلائی کا فرق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300 ایم ایم سی ایف ڈی کو عبور کرگیا، موجودہ ڈیمانڈ پہلی بار 1260 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جب کہ سپلائی 952 ایم ایم سی ایف ڈی دی جارہی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ میں فنی خرابی پر شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گیس کا مجموعی شارٹ فال 302 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکا ہے جب کہ فیلڈ بند ہونے سے 85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم سے نکل گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیس بحران سے متعلق کہا کہ 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال ہوگئی ہے امید ہے آج شام تک گیس فیلڈ بحال ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی جنوری میں 250 ایم ایم سی ایف ڈی کا دعویٰ کررہے تھے، ایم ڈی نے دسمبر میں 200 اور جنوری میں 250 ایم ایم سی ایف ڈی کم کا دعویٰ کیا تھا۔

سوئی سدرن کے ای ڈی کی غیر حاضری میں 300 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں